اپریل 2021 میں سیمنٹ کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 41۔40 فیصد اضافہ

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2021 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 94۔4 ملین ٹن رہی جو اپریل اپریل 2020 میں ہونے والی 52۔3 ملین ٹن فروخت کے مقابلے میں 41۔40 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ سیمنٹ کی برآمدات جو گذشتہ سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے دباؤ کا شکار تھی 252 فیصد کے بھرپور اضافہ سے 8 لاکھ 77 ہزار 163 ٹن رہی جو گزشتہ سال اپریل میں 2 لاکھ 49 ہزار 127 ٹن رہی تھی۔ جبکہ اپریل 2021میں مقامی کھپت 066۔4 ملین ٹن رہی جو اپریل 2020 کی مقامی کھپت 271۔3 ملین ٹن کے مقابلے میں 29۔24 فیصد زائد ہے ۔

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *