خیبر پختونخوا میں تیل اورگیس کے بھاری ذخائر دریافت
خیبر پختونخوا میں ایف آر لکی مروت سے تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکے گا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے کاوا گڑھ فارمیشن میں یہ پہلی دریافت ہے، جہاں سے 8۔11 ایم ایم سی ایف ڈی گیس 945 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوسکے گا اور اس دریافت سے ملک میں توانائی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔