سیاحتی مقامات پر پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم

Order to ban the use of plastic in tourist places - ahgroup-pk

مریم نواز شریف نے مری کی ڈویلپمنٹ اور ترقی  کے لئے پلان طلب کر لیا اور مری سمیت دیگر سیاحتی

مقامات پر پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے  اجلاس میں مری کے مسائل اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایم پی اے بلال ستی ، چیف سیکٹری زاہد اختر زمان، کمشنر عامر خٹک،ڈپٹی کمشنرظہیرشیرازی، آرپی او اور دیگر حکام موجود تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور اسامہ سرور نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔

اجلاس میں مری میں سٹیٹ آف آرٹ ہسپتال بنانے کیلئے سائٹ اور انٹری کیلئے گاڑیوں کو پرمٹ کارڈ ایشو کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مری کے لئے دریائے جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی تعمیرکو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اور  ان کو تجاوزات کے خاتمے کا حتمی پلان  بھی پیش کیا گیا ۔ بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادہ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ جھیکا گلی چوک کی وسعت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نواز شریف نے اجلاس  سے مخاطب ہوتے  ہوئےکہا کہ مری کنکریٹ کا جنگل بن چکا ہے۔ تعمیراتی معیار مدنظر نہیں رکھا گیا۔ لینڈ سلائڈنگ پوائنٹس پر ہوٹلوں، عمارتوں کی تعمیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے  تاریخی عمارتوں کا قدیمی حسن تباہ کر دیا گیا اور کہا کہ شہباز شریف کو مری میں غیر قانونی عمارتیں ہٹانے پر شاباش دیتا ہوں۔

علاوہ ازیں ، وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھدے سٹرکچر مری کے قدرتی حسن کو مسخ کررہے ہیں۔ عوام کی زندگی کا تحفظ حکومت کا اولین ترجیح ہے۔دوران اجلاس  مریم نواز کو مری کی ڈویلپمنٹ کے متعلق مختلف پراجیکٹس پر بریفینگ  بھی دی گئی ۔ان اقدامات کا مقصد  مری کی  ترقی ،تاریخی عمارتوں اور ماحول کی حفاظت ہے۔

AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *