کرونا کی تیسری اور شدید لہر کے باوجود پاکستان کی برآمدات میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس سال اپریل کو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت بر آمدات کے لیے اس لیے بھی بہتر قرار دیا گیا کیونکہ اپریل 2020 میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن تھا۔ جس کی وجہ سے برآمدات بری طرح متاثر ہو کر 95 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تک محدود ہوکررہ گئیں تھیں تاہم رواں سال اپریل میں کورونا کی تیسری لہر کے باوجود گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت برآمدات 129 اعشاریہ سات چار فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 19 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر امریکا کیلئے برآمدات 256 فیصد، متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات 256 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ ماہ چین کیلئے برآمدات 153 فیصد بڑھیں اور چین کیلئے برآمدات 20 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز رہیں۔