این ایچ اے نے مظفرآباد- مانسہرہ ( سی پیک) لنک کی تعمیر کی سفارش کردی۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی ایگزیکٹو بورڈ (این ایچ اے) نے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کو 72۔44 ارب روپے کی لاگت سے مظفرآباد- مانسہرہ (سی پیک) لنک کی تعمیر کے لیے پی سی -1 کی تیاری کی سفارش کردی۔ بورڈ اجلاس کی صدارت چیئرمین این ایچ اے کیپٹن(ر)محمد خرم نے کی ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق بورڈ نے مظفرآباد- مانسہرہ سی پیک لنک پر 26 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کے لیے پی سی -1 کی تیاری پر غور کیا۔ بورڈ نے شاونٹر (کیل) سے رتو (گوری کوٹ) کے درمیان سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شونٹر کے مقام پر81 کلومیٹر کی ٹنل کی تعمیر پر بھی غور کیا۔