پاکستان ریلوے کی جدید تیز رفتار مسافر کوچز کی تیاری شروع

Initiation of Modern High-Speed Passenger Coach Preparation by Pakistan Railways - ahgroup-pk

پاکستان ریلوے نے پہلی بار چین کے ساتھ ٹیکنالوجی ٹرانسفر اگریمنٹ کے تحت 184 جدید اور تیز رفتار مسافر کوچز کی تیاری شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، درکار سامان چین سے جلد منگوا لیا جائےگا۔ جس کے لیے پاکستانی ٹیم چائنہ میں پری شیپمنٹ کا معائنہ کررہی ہے۔ ان کوچز کی تیاری اسلام آباد کیریج فیکٹری میں ہو گی۔

ان کوچز کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

چین کے ساتھ کیے گئے پچھلے معاہدے میں 230 تیز رفتار کوچز کی خریداری شامل تھی جن کے 46 یونٹس  پہلے ہی متعلقہ اداروں کو مل چکے ہیں۔

 چین کے ساتھ معاہدے کے تحت پاکستان کو 820 ویگنیں دی جائیں گی جن میں سے 200 سی بی یوز (CBUs) مختلف کنسائنمنٹس کے زریعے پاکستان میں آچکی ہیں۔جبکہ بقیہ  620 ویگنیز کی تیاری کیریج فیکٹری رسالپور اور لاہور مغل پورہ ورکشاپ میں کی جائے گی۔

 مزید برآں،پاکستان ریلوے فریٹ ویگن فلیٹ  (freight wagon fleet) کو 4000  یونٹس تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کا مقصد 30 جون 2024 تک 85 بلین روپے سالانہ ریونیو حاصل کرنا ہے۔

AH BLOG مزید معلومات کے لیےملاحظہ کریں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *