ترسیلات زر میں 4۔29 ،برآمدات 4۔10 جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں 107 فیصد بڑھوتری
وزارت خزانہ کے مطابق جاری مالی سال میں قومی معیشت کے اشاریے نمایاں اقتصادی بحالی کی عکاسی کر رہے ہیں جبکہ اقتصادی بڑھوتری کی رفتار بھی جاری رہے گی۔ جاری مالی سال میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 29.4 فیصد، برآمدات میں 10.4، مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں 107فیصد، محصولات میں 17.5 فیصد اورکیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ اورکاروباری سرگرمیوں کے حوالہ سے نمایاں بڑھوتری قومی معیشت کی بحالی کا مظہرہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.4 فیصدبڑھوتری ہوئی،26.7 ارب ڈالر زرمبادلہ ہوگیا