ریئل اسٹیٹ کے شعبے کے لئے دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم آج ختم

وفاقی حکومت کی جانب سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیدی جانے والی ایمنسٹی اسکیم آج ختم کردی گئی اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت اگر ایمنسٹی اسکیم میں توسیع چاہتی ہے تو اس کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی یا آرڈیننس لانا ہو گا۔ جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف سے رئیل اسٹیٹ شعبے میں ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کے لیے بات چیت شروع کررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کنسٹرکشن پیکج میں 447 ارب روپے مالیت کے 1252 تعمیراتی منصوبوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ جبکہ تعمیراتی پیکج کے تحت ای پورٹل پر رجسٹریشن آج سے بند کر دی جائے گی تاہم بلڈرز اور لینڈ ڈویلپرز کے لیے فکسڈ ٹیکس کی سہولت 31 دسمبر 2021 تک جاری رہے گی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *