کراچی میں ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مدد سے 1 بلین ڈالر کی بس سروسزکا آغاز رواں سال ہوگا
کراچی میں بس سروس کو بہتر بنانے کے لیے میں ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 1 بلین ڈالر تک کی فنانسنگ کرنے کا عندیا دے دیا۔ صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ سید اویس قادرشاہ کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے 550 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی جانے والی ریڈ لائن بس سروس کا آغاز رواں ماہ ہوگا۔ جبکہ ورلڈ بینک کے فنڈز سے بنائی جانے والی بس سروس اس سال کے آخر تک مکمل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں پراجیکٹس دو سال میں مکمل کیے جائیں گے۔