ایف بی آر نے سونا ،پرائز بانڈز ،ڈالرز اور پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا آغاز کردیا
فیڈرل بورڈ آف ریو نیو(ایف بی آر) کی جانب سےکروڑوں روپے کا سونا،پرائز بانڈز اور ڈالرز خریدنے والوں اور ہاؤسنگ اسکیموں میں کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کرنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے ماتحت اداروں ریجنل ٹیکس آفسز کی خصوصی ٹیموں نے سال2017سے سال 2020 تک کے دوران سونا و انعامی بانڈز خریدنے والوں اور ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر کی ٹیمیں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تھرڈ پارٹی معلومات اکٹھی کریں گی۔
اس ڈیٹا کی ایف بی آر کے ڈیٹا وئر ہاؤس میں موجود ڈیٹا کے ساتھ کراس میچنگ کی جارہی ہے اور جو لوگ گوشوارے داخل کروارہے ہیں انکے گوشواروں کے ساتھ اس ڈیٹا کا موازنہ کیا جارہا ہے اور جو لوگ ٹیکس گوشوارے ہی جمع نہیں کروارہے تو انکو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیے جائیں گے۔