مال آف ہنگو، کس طرح ہنگو کی قسمت بدلنے والا ہے؟
ہنگو کی تاریخ
ضلع کوہاٹ ،کزئی اور کُرم ايجنسی کے سنگم پر یہ خیبر پختونخوا کی سب سے تاریخی اور بے مثال تحصیل ہے پہلے یہ ضلح کوہاٹ سے منسلک تھی مگر پھر 30 جون، 1996ء کواِس تحصيل نے کوہاٹ سے عليحدہ ضلع کی حیثيت اختيار کی۔
1097 مربع کلوميٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ خوبصورت قدرتی نظاروں سے مالا مال ضلع ہے۔ جغرافيائی محلِ وقوع کی وجہ سے اس ضلع کو ايک اعلٰی مقام حاصل ہے۔
مگر آج کے اس جدید دور میں جہاں پاکستان کے دوسرے شہر اور علاقے ترقی کی جانب گامزن ہیں وہیں ہنگو ابھی جدید دور کی ان تبدیلیوں اور سہولیات سے محروم ہے۔
اور ہنگو کو یہی تبدیلی اور سہولیات دینے اور اُسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا بیٹرا اُٹھایا ہے اے ایچ گروپ نے جو یہاں بنانے جا رہے ہیں ہنگو کا پہلا شاندار اور تمام جدید سہولیات سے آراستہ ایک شاندار مال، جسے نام ہی مال آف ہنگو کا دیا گیا ہے۔جو بدل ڈالے گا اپنی جدت اور معیار کی بدولت ہنگو کی قسمت
اے ایچ گروپ کی تعریف
اے ایچ گروپ گزشتہ تین سال سے رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں سرگرمِ عمل ہے اور اس مختصر سے وقت میں ہی یہ سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں،کارپوریشن کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے اور سائٹ کے دفاتر پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔
اے ایچ گروپ نے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ کچھ پاکستان کے مختلف شہروں میں زیر تعمیر ہیں، جن میں پشاور، خیبر پختونخواہ ہنگو اور مری شامل ہیں۔ AH گروپ اس وقت جن رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے ان میں شامل ہیں: پشاور میں 091 مال اور فلورینزا مال اور اے ایچ ٹاور، خیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ ہنگو میں مال آف ہنگو، اور مری میں نارتھ ہلز۔اور اب ڈیرا اسماعیل خان میں اے ایچ سٹی۔
مال آف ہنگو کی سہولیات و خصوصیات
مال آف ہنگو , ہنگو کے لوگوں کے لیے اپنے رہن سہن کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے سہولیات کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ مال کی ہر چھوٹی سی تفصیل،خوبصورت فرش، کشادہ بالکونیاں، جدید ترین ٹیک شاپس، اور کمرشل ایریا اسے ایک پرکشش شکل دیتے ہیں۔ ہنگو میں اب تک کا پہلا مال جو دیتا ہے شاندار طرز زندگی کی ضمانت کے ساتھ وہ تمام سہولیات جو وقت کا تقاضا بھی ہیں اور ضرورت بھی۔
پرائم لوکیشن
کسی بھی منصوبے کومنافع بخش اور کامیاب بناتی ہے اُس کی لوکیشن اور بات کی جائے اگر مال آف ہنگو کی لوکیشن کی تو یہ بننے جا رہا ہے مین کوہاٹ روڈ نزدیک سپین غر ہوٹل، ہنگو کی انتہائی آسان قابلِ رسائی اور پرائم لوکیشن پر۔
ٹی ایم اے اپرووڈ منصوبہ
مال آف ہنگو تمام سہولیات اور آسائشات سے آراستہ ٹی-ایم-اے سے منظور شُدہ ہنگو کا پہلا جدید،محفوظ اور قابلِ بھروسہ مال بننے جا رہا ہے جہاں اب آپ بھی کر سکتے ہیں منافع بخش سرمایہ کاری کا آغاز۔
محفوظ، کُشادہ اور معیاری کار پارکنگ
تحفظ اور معیار کے سب تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مال آف ہنگو میں بنائی جا رہی ہے تین بیس منٹ کُشادہ اور وسیع کار پارکنگ۔
سی۔ایم -اے ہسپتال
ہنگو کی عوام کے لیے مال آف ہنگو اے ایچ گروپ کی جانب سے مکمل سہولیات سے آراستہ تحفے کی مانند ہے کیونکہ یہاں بنایا جا رہا ہے ماہر طبعی عملے سے لیس سی ایم اے ہسپتال جو ہوگا 24/7 آپ کی خدمت میں پیش،پیش۔
ہائی سیکیورٹی سسٹم
سرمایہ کاری ہو شاپنگ ہو یا کاروبار ہو وہیں اچھا لگتا ہے جہاں ملے آپ کو تحفظ کا یقنی احساس، اور آپ کے اسی حفاظت کا رکھتے ہیں ہم خیال اور اسی لیے مال آف ہنگو میں خاص انتظام کیا گیا ہے سیکیورٹی کا جو معمورہو گی 24/7 آپ کی حفاظت کے لیے۔
فوڈ کورٹ
جب اپنے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کہیں اور کیوں جائیں؟ جب مال آف ہنگو کے فوڈ کورٹ میں مل رہے ہوں سب من پسند کھانے ایک ساتھ۔
فیشن فلور
اب اپنی شخصیت کو نکھاریں اور تجربہ کریں ہر نئے فیشن کا کیونکہ مال آف ہنگو میں بنایا جا رہا ہے فیشن فلور جہاں آپ کو ملیں گے تمام لوکل اور بین الااقوامی برینڈز ایک ساتھ ۔
مال آف ہنگو کے پیچھے مقصد نہ صرف ہنگو کے لوگوں کو سہولیات دینا ہے بلکہ اس کے ساتھ سیاحت کا بھی فروغ ہے۔ تاکہ ملک کی سیاحت کی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔ سرمایہ کاروں کے لیے منافع حاصل کرنے اور رہائشیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ پرتعیش طرز زندگی کا تجربہ کرنے کا یہ ایک ناقابل یقین موقع ہے۔