کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت پانچ سال میں 1600 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت مختلف اسکیموں کی مد میں تین سے پانچ سال کے دوران 1600 ارب کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ پروگرام کو مزید شفاف بنانے کے لیے یہ قرضے احساس پروگرام کے این ایس ای آر میں رجسٹرڈ افراد کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے وزارت خزانہ میں ملاقات کے لیے آئی وزیر اعظم کی معاون خصوصی تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کا مقصد پسے ہوئے طبقے کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے جس سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔