وفاقی حکومت نے سی پیک پر کام کی رفتار بڑھانے کی غرض سے پاک چائنا ریلیشنز اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی


حکومت پاکستان نے سی پیک کی راہ میں رکاوٹوں کے خاتمے اور کام کی رفتار بڑھانے کی غرض سے ” پاک چائنا ریلیشنزاسٹیئرنگ کمیٹی” تشکیل دے دی۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق منصوبوں کے درمیان رابطہ کاری ، انھیں حتمی شکل دینے اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے 15 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں حکومتی، مسلح افواج اور انٹیلی جنس انجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ہوں گے، کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کی چیئرمین شپ بھی انھی کے پاس ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *