سی ڈی اے نے جدید واک تھرو میوزیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-8 میں تحریک پاکستان کےدوران جان و مال کی قربانی دینے والے بزرگان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے واک تھرو میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان فلیگ مونومنٹ سائٹ سے متصل کھلی جگہ پر ایک پارک تیار کیا جائے گا جسے بیرورنی میوزیم میں تبدیل کرنے کے بعد اس کی تعمیر کے پیچھے ایک واک وے تیار کیاجائے گا جس کے ارد گردتحریک پاکستان کے دوران قربانیاں دینے والے بزرگوں کی تصاویر دکھائی جائیں گی تاکہ موجودہ اور آنے والی نسلوں کو ان کی جدو جہد کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے ۔