حکومت نئے مالی سال کے لیے 8 ہزار ارب کا وفاقی بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کرےگی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2020-21 کے لیے تقریبا” 8 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج پارلیمان میں پیش کیا جائے گا تاہم اس سے قبل وزیر اعظم کی صدارت میں منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ نئے مالی سال میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار 705 ارب روپے ہوگا۔ دفاع کے لیے 1330 ارب، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5829 ارب روپے رکھنے ، برآمدات کاہدف 26 ارب 80 کروڑ ڈالر رکنے کی تجویز ہیں جبکہ بر آمدات کا ہدف 55 ارب 30 کروڑ ڈالر رکھا جائے گا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے کا ہدف 2 ارب 30 کروڑ ڈالر رکھنے جبکہ جی ڈی پی 8۔4 فیصد ، افراط زر کا ہدف 8 فیصد رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔