وفاقی کابینہ نے ملک کی پہلی سائبر سیکیورٹی پالیسی متفقہ طور پر منظور کرلی
وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے مرتب کردہ ملک کی پہلی سائبر سیکیورٹی پالیسی کو وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چورہدری کا کہنا تھا کہ دنیا کی ایک بڑی آبادی اپنے معاشی، اقتصادی اور پیشہ ورانہ امور کو سائبر سپیس استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل طریقے سے چلا رہی ہے لیکن اس کے ساتھ جرائم بھی پنپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل سسٹم کے بڑھتے استعمال کے ساتھ اس میں کچھ ناپسندیدہ مواد اور سائبر کرمنلز شامل ہوتے جا رہے ہیں جو عوام اور سرکاری و نجی اداروں کا ڈیٹا چوری کرنے سے لے کر انہیں نقصان پہچانے تک کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم سے متعلق پالیسی بنانے کا مقصد سائبر سپیس استعمال کرنے والوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔