فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کے دفاتر کے آن سائٹ انسپکشن کا آغاز کردیا
ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے پیش نظر فیڈرل بیورو آف ریونیو پاکستان نے ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور جیولرز کی کلائنٹس کی تفصیلات جاننے کی غرض سے آن سائٹ انسپیکشن کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ ایف بی آر کی اِن لینڈ ریوینیو سروس کی جانب سے اب تک 50 ہزار سے زائد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ، جیولرز اور اکاونٹنٹس کوآن سائٹ انسپیکشن کے نوٹسسز جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ مشکوک ٹرانزیکشنز رپورٹ حاصل کر کے کاروائی کی جا سکے۔ اس ضمن میں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو پہلے سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل عباس کی سربراہی میں ایف بی آر کے افسران اور ڈائریکٹوریٹ اسٹاف ان کے دفاتر کا دورہ کریں گے۔
پراپرٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ