ڈیرا اسماعیل خان کا پسِ منظر اور اے ایچ سٹی کا جدید منصوبہ
پاکستان برِصغیر کے اُن ممالک میں سے ایک ہے جو مختلف تہذیب اور ثقافتوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے اور اس کا ہر صوبہ اور ہر صوبے کا ہر علاقہ اپنی ایک الگ تاریخ اور رنگ رکھتا ہے ۔
اگر بات کی جائے خیبر پختونخوا کی تو یہ پاکستان کا سب سے خوبصورت اور تاریخی صوبہ ہے جو مختلف زبانوں، مذاہب اور ورثوں کا حسین امتزاج ہے،
اور اسی صوبے کا سب سے قدیم اور تاریخی علاقہ ڈیرا اسماعیل خان ہے جو دریائے سندھ کے مغربی کنارے آباد ہے جہاں سالہا سال سے لوگ اپنی روایات اور تہذیب کے ساتھ جُڑے نظر آتے ہیں،جو سادہ مزاجی اور مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں ۔
ڈیرا اسماعیل خان سیاست ، ادب ، ورثے اور رہن سہن ان تمام عوامل کا ایک مکمل مجموعہ ہے،یہاں آپ کو سرائیکی، پشتو اور اُردو زبان بولنے والے زیادہ ملیں گے اس کے علاوہ یہاں کے لوگوں کا زریعہ معاش کھیتی باڑی اور جانور پالنا ہے۔اس کے علاوہ اسلحہ سازی میں بھی ان کو کافی مہارت حاصل ہے۔
مگر آج کہ اس جدید دور میں جہاں پاکستان کے دیگر شہر اور علاقے ترقی پذیر ہیں وہی ڈیرا سماعیل خان کے کچھ علاقے آج بھی بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی کا شکار ہیں۔اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ اُن لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ وہ کسی ایسی جگہ سرمایہ کاری کریں جو اُنھیں اُن کے علاقے اور تہذیب سے جوڑے رکھے اور جو ایک با اعتماد نام ہو۔
یہاں کے لوگوں کی اسی سوچ اور نظریے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اے ایچ گروپس نے یہاں اے ایچ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب حال ہی میں انتہائی شاندار انداز میں منعقد کی گئی تھی جس میں ملک کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی اور اے ایچ گروپ کے اس جذبے اور منصوبے کو سراہا جو وہ ڈیرا اسماعیل خان میں اے ایچ سٹی کے طور پر بنا رہے ہیں ۔ اس سے پہلے کہ ہم اے ایچ سٹی کے بارے میں مزید جانیں یہاں آپ کو پہلے یہ بتا دیں کہ آخر اے ایچ گروپ ہے کیا اور یہ کب سے رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں سرگرمِ عمل ہے۔
اے ایچ گروپ اینڈ کمپنیز
اے ایچ گروپ گزشتہ تین سال سے رئیل اسٹیٹ کی دنیا میں سرگرمِ عمل ہے اور اس مختصر سے وقت میں ہی یہ سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں،کارپوریشن کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے اور سائٹ کے دفاتر پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔
اے ایچ گروپ نے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ جو پاکستان کے مختلف شہروں میں زیر تعمیر ہیں، جن میں پشاور، خیبر پختونخواہ ہنگو اور مری شامل ہیں۔ اے ایچ گروپ اس وقت جن رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے ان میں شامل ہیں: پشاور میں 091 مال اور فلورینزا مال اور اے ایچ ٹاور، خیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ ہنگو میں مال آف ہنگو، اور مری میں نارتھ ہلز۔اور اب ڈیرا اسماعیل خان میں اے ایچ سٹی۔
اے ایچ سٹی سہولیات اور خصوصیات
اے ایچ سٹی، مین بنوں ڈی آئی خان روڈ، 15 میل، یارک گرڈ اسٹیشن کے بلمقابل ڈیرا اسماعیل خان میں بنائی جا رہی ہے۔
اے ایچ سٹی ڈیرا اسماعیل خان میں انقلاب کا مظہر ہے۔ کیونکہ کے یہ عین بین الااقوامی معیارِ زندگی کو مدِ نطر رکھ کر بنائی جا رہی ہے جہاں میسر ہوں گی آپ کو شعبہ ہائے زندگی کی تمام سہولیات اور آشائشات صرف چند قدم کی دوری پر جس میں شامل ہیں ہسپتال ،تعلیم ، مال ، فائیر برگیڈ ، تھیم پارک ،واٹر پارک اور وہ تمام بنیادی سہولیات جو بناتی ہیں زندگی کو پُرسکون ، آرام دہ اور معیاری۔۔
اگر یہاں کے سٹرکچرل پلان کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو ملیں گے 5 مرلہ ،8 مرلہ ،11 مرلہ اور 20 مرلہ کے خوبصورت کٹنگ کے رہائشی پلاٹس وہ بھی انتہائی مناسب اور آسان ماہانہ اقساط کے ساتھ
اے ایچ سٹی نہ صرف ڈیرا اسماعیل خان کے لوگوں کے لیے ایک بہترین پیکیج کے طور پر تعمیر کی جا رہی ہے بلکہ اس کے ڈویلپرز کا مقصد یہ ہے کہ ایسا معیار فراہم کیا جائے کہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ اوور سیز پاکستانی میں یہاں سرمایہ کاری کریں اور ملک کی معشیت کو ایک نئی اُڑان بخشیں۔
ڈیرا سماعیل خان میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور سی پیک روٹ تعمیر کا بھی اعلان کیا گیا ہے جو اس بات کا پیش خیمہ ہے کہ یہاں سرمایہ کاری نہ صرف محفوظ ہے بلکہ وقت کے ہر گزرتے لمحے کے ساتھ منافع بخش بھی ہے۔