مکانات کی تعمیرات کے لیے قرضے جون 2021ء میں بڑھ کر259ارب روپے تک پہنچ گئے
وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں مکانات اور تعمیرات کے قرضوں کو بڑھانے کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک کی کامیاب کوششوں کو سراہا۔ مالی سال21ء میں مکانات اور تعمیرات کے قرضوں میں111ارب روپے کا اضافہ ہوا اور یہ مالی سال20ء کے مقابلے میں75فیصد زائد رہے۔ اس طرح یہ آخر جون2021ء تک بڑھ کر259ارب روپے تک پہنچ گئے۔ مکانات اور تعمیرات کے قرضوں کی مقدار میں ایک سال کے دوران اتنا اضافہ پاکستانی تاریخ میں غیر معمولی ہے۔ اس کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے30جون2021ء تک کے مقررہ مجموعی اہداف کا97فیصد حاصل کر لیا گیا۔
Source: Express News