حکومت کا دولت مند افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ایف بی آر کے ٹیکس پیئرز ڈیٹا تک نادرا کو رسائی دینے کا فیصلہ
ٹیکس چوری کرنے والے دولت مند اور دیگر شعبوں سے منسلک افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے حکومت پاکستان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو فیڈرل بیورو آف ریونیو( ایف بی آر) کے ٹیکس پیئرز ڈیٹا تک رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے ٹیکس لاء ترمیمی آرڈیننس 2021 کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کی منظوری صدر پاکستان کی جانب سے دی جائے گی۔ نادرا ایف بی آر ڈیٹا تک رسائی کو استعمال میں لاتے ہوئے ٹیکس ادا نہ کرنےو الے پوٹینشل افراد کو نہ صرف نوٹسز جاری کرنے کا اہل ہوگا بلکہ ان سے انکے اثاثہ جات کے حوالےسے معلومات بھی حاصل کرنے کا بھی مجاز ہوگا۔