سی پیک “دی بیلٹ اینڈ روڈ”کا مثالی منصوبہ

چین کی خواہش سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کو مثالی منصوبہ بنانا چاہتے ہیں

چین کی خواہش سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کو مثالی منصوبہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ پوری دنیا میں رسائی کو آسان بنایا جا سکے یہ منصوبہ پاکستان اور چین کو دنیا میں اک خاص اہمیت دیگا ۔

بیجنگ

: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماونینگ نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت اہم منصوبہ ہے اور نئے عہد میں چین پاک تعاون کا مثالی منصوبہ بھی ۔

چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی اور اس حوالے سے تیز ترین پیش رفت ہوئی ہے اس سے نہ صرف پاکستان کے لیے شفاف پائیدار اور بہترین توانائی فراہم کی گئی ہے بلکہ مقامی معاشی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار سمیت ملازمت کے معتدد مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں ۔جس سے پاکستانی حکومت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی نے بھر پور سراہا ہے ۔

ملازمت کے مواقع


سی پیک پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ایک اہم منصوبہ ہے اس منصوبے سے بہت سے پاکستانیوں کو روزگار ملا اور نئے کاروبار کی راہ کھلی موجودہ حالات کے باعث بے روزگاری میں جو اضافہ ہوا تھا وہ سی پیک سے کم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں مزید راہیں ہموار ہونے کو ہے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ صاف دکھائی دینے لگی ہے ۔

ماو نینگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر جامعہ مشاورت ،تعمیری شراکت ،مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر باہمی سودمند تعاون کو گہرائی تک لانا چاہتا ہے اور سی پیک کو “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کا مثالی منصوبہ بنانا چاہتا ہے ۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *