اے ایچ سٹی کیسے اپنی سہولیات اور خصوصیات کے ذریعے ڈی آئی خان کی تقدیر بدلنے جا رہا ہے

اے ایچ سٹی کیسے اپنی سہولیات اور خصوصیات کے ذریعے ڈی آئی خان کی تقدیر بدلنے جا رہا ہے
اے ایچ سٹی کیسے اپنی سہولیات اور خصوصیات کے ذریعے ڈی آئی خان کی تقدیر بدلنے جا رہا ہے

ڈیرا سماعیل خان سیاست ، ادب ، ورثے اور رہن سہن ان تمام عوامل کا  ایک مکمل مجموعہ ہے،یہاں آپ کو سرائیکی، پشتو اور اُردو زبان بولنے والے زیادہ ملیں گے اس کے علاوہ یہاں کے لوگوں کا زریعہ معاش  کھیتی باڑی اور جانور پالنا ہے۔اس کے علاوہ اسلحہ سازی میں بھی ان کو کافی مہارت حاصل ہے۔

مگر آج کہ اس جدید دور میں جہاں پاکستان کے دیگر شہر اور علاقے  ترقی پذیر ہیں وہی ڈیرا سماعیل خان کے کچھ علاقے آج بھی بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی کا شکار ہیں۔اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے بھی عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ اُن لوگوں کی یہ خواہش ہے کہ وہ کسی ایسی جگہ سرمایہ کاری کریں جو اُنھیں اُن کے علاقے اور تہذیب سے جوڑے رکھے اور جو ایک با اعتماد نام ہو۔

یہاں کے لوگوں کی اسی سوچ اور نظریے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اے ایچ گروپ نے یہاں اے ایچ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی افتتاحی تقریب حال میں انتہائی شاندار انداز میں منعقد کی گئی تھی جس میں ملک کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی اور اے ایچ گروپ کے اس جذبے اور منصوبے کو سراہا جو وہ ڈیرا اسماعیل خان میں اے ایچ سٹی کے طور پر بنا رہے ہیں ۔

آج کے اس بلاگ میں ہم ذکر کرنے جا رہے ہیں اے ایچ سٹی کی اِن ہی تمام سہولیات اورخصوصیات کا جن کی بدولت بدلنے جا رہی ہے ڈی آئی خان کی تقدیر۔

اسکول، کالج ، یونیورسٹی 

تعلیم کی شمع ڈی آئی خان کے گھر ، گھر میں روشن کرنے کے لیے اور تعلیم سب کا حق کے عظم کو آگے بڑھانے کے لیے  اے ایچ سٹی میں بنائے جا رہے ہیں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے تمام تعلیمی سہولیات اور ماہر اساتذہ سے لیس اسکولز اور کالجز۔ 

اور اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ یونیورسٹی ، اب پڑھے گا اور آگے بڑھے گا ڈی آئی خان۔

ہسپتال 

ہسپتال کا ہونا ہر شہر اور ہر علاقے کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے تاکہ تمام تر ایمر جنسی اور صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے کسی دوسرے شہر اور جگہ کا رُخ نہ کرنا پڑے اور امداد ملے وقت پر۔ 

اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اے ایچ سٹی میں بنایا جا رہا ہے تمام طبی عملے اور سہولیات سے آراستہ ایک شاندار ہسپتال اب علاج کے لیے کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں۔

24/7 سیکورٹی سرویلنس

رہائش وہیں سکون اور اطمینان کا باعث بنتی ہے، جہاں ملے تحفظ کا یقینی احساس ، اے ایچ سٹی میں اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ رہائشیوں کو تحفظ کا مکمل احساس دلایا جائے اور اُن کی حفاظت کو ہر مکمن طریقے سے یقینی بنایا جائے اسلیے یہاں ایک ایسا حفاظتی نظام ترتیب دیا جا رہا ہے جو آپ کو ہر خطرے سے محفوظ رکھے اسی لیے یہاں انتظام کیا گیا ہے 24/7 سیکیورٹی سرویلنس کا۔

سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ

 ماحول کی حفاظت اور صفائی کی اعلیٰ ترین سہولت فراہم کرنے کے لیے اے ایچ سٹی میں  ایک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے۔ 

سیر و تفریح کا حامل منصوبہ

اے ایچ سٹی ، نہ صرف رہائش بلکے سیرو تفریح کے لحاظ سے بھی ایک مکمل سہولیات اور خصوصیات سے آراستہ منصوبہ ہے جس کی مثال پورے ڈی آئی خان میں نہیں ملتی کیونکہ یہاں بنایا جا رہا ہے، چڑیا گھر، واٹر پارک ، تھیم پارک اور تمام سہولیات سے لیس کلب ہاؤس۔ 

برانڈ ویلج

اے ایچ سٹی کے برانڈ ویلج میں اب شاپنگ کریں جی بھر کر وہ بھی تمام قومی اور بین الااقوامی برانڈز کے ساتھ ، اے ایچ سٹی ڈی آئی خان میں بننے والی اب تک کی سب سے جدید اور بہترین ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جہاں وہ سب ملتا ہے جس کی آپ خواہش کرتے ہیں

 زیر زمین مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ کی خدمات

 پیشہ ور افراد کے ذریعہ کی جانے والی مناسب زیر زمین مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ کی خدمات کے ساتھ اے ایچ سٹی کی پوری عمارتوں کو مستحکم کیا جائے گا۔ تاکہ ملے آپ کو رہائش کا مضبوط احساس

مال آف ڈی آئی خان 

اے ایچ سٹی میں بنایا جا رہا ہے تمام سہولیات اور جدید ترین خصوصیات سے آراستہ مال آف ڈی آئی خان جس کے با کمال طرزِ تعمیر کی مثال پورے ڈی آئی خان میں کہیں نہیں۔جہاں آپ کو سب ملے ایک چھت تلے ایک ساتھ ۔

کُشادہ اور کارپیڈڈ سڑکیں

اے ایچ سٹی ایک منظم ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے جو مکمل منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے یہاں بنائی جا رہی ہیں نقل و حمل کو موثر اور آسان بنانے کے لیے کُشادہ اور کارپیڈڈ سڑکیں۔

بارشی پانی کا ذخیرہ

 اس جدید آسائشات سے آراستہ پراجیکٹ میں ایک منظم واٹر چینل بھی بنایا جا رہا ہے۔ جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بارشوں کا پانی محفوظ کر کے زیر زمین پانی کا بہاؤ بر قرار رکھا جا سکے گا، جس کی بدولت جھیلیں دلفریب اور خوبصورت مناظر پیش کریں گی ۔

واٹر ٹینک 

ڈی آئی خان جس مسلے کا سب سے زیادہ سامنا کرنے کو ملتا ہے وہ ہے صاف پانی کی سہولت جو کسی بھی انسان کے لیے سب سے بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے۔

اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اے ایچ سٹی میں بنایا جا رہا ہے ایک بڑا اور شاندار واٹر ٹینک جس سے ملے گی صاف و شفاف اور میٹھے پانی کی مکمل فراہمی۔ جو یقینن ڈی آئی خان کے لوگوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔

سولر گرڈ اسٹیشن 

بجلی کا نہ ہونا یا بار بار آ کر جانا ہمیشہ پریشانی اور اُلجھن کا باعث بنتا ہے چاہے وہ گھریلوں معملات ہوں یا کاروباری ، اسی پریشانی سے نمٹنے کے لیے اے ایچ سٹی میں لگایا جا رہا ایک وسیع سولر گرڈ اسٹیشن،

اب ملے گی بجلی کی 24/7 فراہمی اور ہوں گے سب کا وقت پر۔

سٹرکچرل پلان 

اے ایچ سٹی  میں آپ کو ملیں گے خوبصورت کٹنگ کے ساتھ  پلاٹس جہاں آپ مناسب قیمتوں اور آسان اقساط کے زریعے منافع بخش سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، ان میں شامل ہیں5  مرلہ ، 8 مرلہ ،11 مرلہ اور 20 مرلہ کے خوبصورت رہائشی پلاٹس

نتیجہ 

اے ایچ سٹی نہ صرف ڈیرا اسماعیل خان کے لوگوں کے لیے ایک بہترین پیکیج کے طور پر تعمیر کی جا رہی ہے بلکہ اس کے ڈویلپرز کا مقصد یہ ہے کہ ایسا معیار فراہم کیا جائے کہ نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ اوور سیز پاکستانی میں یہاں سرمایہ کاری کریں اور ملک کی معشیت کو ایک نئی اُڑان بخشیں۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *