وزیر اعلیٰ خیر پختونخوا محمود خان کی جانب سے سواٹ ، ڈی آئی خان اور دیر موٹروے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان  نے متعلقہ اداروں  کو سوات فیز 2،ڈی آئی خان اور دیر موٹروے سمیت چشمہ کینال کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔انھوں نے یہ ہدایات سی ایم ہاوس میں ہونے والی میگا ڈویلپمنٹ  پراجیکٹس  کی میٹنگ کے دوران جاری کیں ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ سوات موٹروے کے فیز 2 کو مکمل کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کمیٹی کی جانب سے کمرشل اور فنانشل فیزیبلٹی رپورٹ کی منظوری کے لیے کام کیا جارہا ہے جبکہ 365کلومیٹر طویل ڈی آئی خان موٹروے کے لیے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *