پلاٹ کی خریداری کےوقت پوچھے جانے والے چند سوالات

question to ask before buying a plot

پلاٹ کی خریداری کے وقت ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کی مدد تو سبھی لیتے ہیں لیکن اس وقت وہ کونسے سوالات ہیں جو پراپرٹی کے خریدار کو پوچھنے چاہیے۔۔ اس حوالے سے اکثر لوگ نابلد ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پلاٹ پسند کرلینےاور یہاں تک کہ بیانہ وغیرہ کرلینے کے بعد انھیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بہت سے افراد معلومات میں کمی کے سبب فراڈز کا شکار بھی ہو جاتے ہیں ۔ اس تحریر میں ہم آپکو بتائیں گے کہ کسی بھی رہائشی یا کمرشل پلاٹ کی خریداری کرتے ہوئے آپکو اپنے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ یا پھر ریئل اسٹیٹ کمپنی سے کونسے سوالات کرنے چاہیے یا وہ کونسی بارکیاں ہیں جنہیں مد نظر رکھنا چاہیے ۔

ا۔ اگر آپ نے پلاٹ کسی بھی ویب پورٹل یا او ایل ایکس میں دیکھ کر پسند کیا ہے تو ڈائریکٹ سودا کرنے سے قبل بہترہے کہ آپ سائٹ پر جا کر اس کا معائنہ کرلیں ۔ بعض اوقات پلاٹ نقشے پر تو موجود ہوتا ہے لیکن اصل میں اس کی حد بندی نہیں کی گئی ہوتی۔ اگر آپ اوور سیز پاکستانی ہیں تو بھی آپکو چاہیئے کہ آپ اپنے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو کہیں کہ وہ آپکو سائٹ پر جا کر ویڈیو کال کرلے تاکہ آپ جگہ خود دیکھ کر فیصلہ کریں


ب۔ پلاٹ خریدتے وقت یہ ضرور پوچھ لیں کہ آپکو اسکے مالکانہ حقوق کب تک ملیں گے۔ یہ ضرور معلوم کریں کہ اگر آپ آج پے منٹ کر رہے ہیں تو کیا کل آپ اس پر گھر کی تعمیر شروع کروا سکتے ہیں یا نہیں۔ یہ بھی معلوم کرلیں کہ اس علاقے میں بجلی ، گیس اور دیگر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی بھی گئی ہے یا نہیں ۔


ج۔ پراپرٹی کی قیمت کا تعین پہلے سے کرلیں ۔ اگر آپ پلاٹ لے رہے ہیں تو دیکھ لیں کہ پلاٹ کی قیمت آپ کی قوت خرید کے مطابق بھی ہو ۔ یا ایسا تو نہیں کہ کہیں آپ کو پہلے جو قیمت بتائی گئی ہے اب آپکا انٹرسٹ شو ہونے کے بعد اس میں اضافہ کرلیا گیا ہے ۔


د۔ پلاٹ پسند کرتے ہوئے یہ بات ضرور مد نظر رکھیں کہ آپ پلاٹ اس کے اصل مالک سے خرید رہے ہیں یا وہ ری سیل کیا جا رہا ہے ۔ کسی بھی مڈل مین کو درمیان میں لانے سے بہتر ہے کہ آپ اس کے اصل مالک سے ہی مل کر بیانہ کریں ۔ بیانہ دیتے ہوئے رسید ضرور وصول کریں۔
بیانہ دو قسم کے ہیں ۔
ا۔ کنڈیشنل ٹوکن
اس قسم کے بیانہ میں دی گئی رقم ڈیل پسند نہ آنے کی صورت میں پوری کی پوری واپس مل جاتی ہے ۔
ب۔ کنفرم ٹوکن
ایسے بیانے میں اگر پلاٹ فروخت کرنے والا ڈیل سے پیچھے ہٹتا ہے تو اسے خریدار کو ڈبل ٹوکن واپس کرنا پڑتا ہے اور اگر خریدار ڈیل ختم کرتا ہے تو اسے ٹوکن کے پیسے واپس نہیں ملتے۔ یہاں بہتر یہ ہے کہ پہلے کنڈیشنل ٹوکن کیا جائے اور جیسے ہی بات پکی ہو جائے تو کنفرم ٹوکن وصول کرلیا جائے


ہ۔ ٹوکن منی دیتے ہوئے 2500 روپے والا گورنمنٹ کا سٹامپ پیپر لیں اور ڈیل اسی پر لکھوائیں ۔ بہتر ہے کہ سٹامپ پیپر پر ڈیل فائنل کرتے ہوئے 1/3 بیانہ کرلیا جائے ۔


و۔ پراپرٹی ٹرانسفر کے وقت یہ خیال ضرور رکھیں کہ اس پلاٹ کے متعلق کوئی واجبات تو باقی نہیں۔ اگر ایسا ہو تو سارے واجبات پہلے سے کلیئر کروائیں ۔ رقم کی منتقلی کی لیے پے آڈر، ڈیمانڈ ڈرافٹ کا استعمال کریں ۔ کراس چیک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے


ز۔ سٹامپ پیپر اپنے لیگل ایڈوائرز کی موجودگی میں ہی تحریر کروائیں ۔ اگر آپ کسی لیگل ایڈوائرز سے واقف نہیں تو ایسے میں اپنے ریئل اسٹیٹ ایجنٹ سے مدد لی جا سکتی ہے ۔


ح۔ پراپرٹی کی خرید اری کے وقت آپکو چاہیے کہ یہ معلوم کرلیں کہ اس پر کتنا پراپرٹی ٹیکس آتا ہے تاکہ آپکو بعد میں آپکو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *