حکومت پنجاب نے نئے بجٹ میں گزشتہ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کردیے۔

Punjab Govt allocated budget for several mega project initiated by previous govt


حکومت پنجاب نے بجٹ 2022-23 میں پچھلی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے کئی میگا پراجیکٹس کے لیے مختص کردئیے۔ ان میگا پراجیکٹس میں راولپنڈی رنگ روڈ، لیہہ ایکسپریس وے، کچہری چوک، کئی انڈر پاس، 3 ہسپتال، 6 ڈیم، اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے، کھیلوں، صحت اور پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔  بجٹ دستاویز کے مطابق لیہہ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی زمین کے حصول کے لیے 120 ملین، راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے لیے 63 ملین روپے مختص کیے گئے جبکہ کچہری چوک پر ڈبل انڈر پاس منصوبے کی تعمیر کے لیے 500 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چہان اور ڈھڈوچہ ڈیموں کے لیے بالترتیب 8 ارب روپے اور 200 ملین روپےاورراول ڈیم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 200 ملین روپے کے فنڈز مقرر کیے گئے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *