شاہ اللہ دتہ میں لینڈ مافیاز کے خلاف آپریشن
اسلام آباد میں شاہ اللہ دتہ کے علاقے میں لینڈز مافیاز کے خلاف سی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور اسلام آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے فارسٹ کی زمین کو لینڈ مافیاز کے غیر قانونی قبضہ سے چھڑا نے کے لیے مشترکہ آپریشن کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ابھی تک علاقہ شاہ اللہ دتہ میں لینڈ مافیا کے قبضے سے 100 کنال زمین واپس حاصل کرلی گئی ہے جبکہ مستقبل میں بھی اس طرح کی مافیاز کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض پارٹیاں فارسٹ کی زمین پر پلاٹ اور فلیٹ بنا کر اوور سیز پاکستانیوں اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کو لوٹ رہے تھے ۔