مقامی خریداری اور چھوٹے کاروبار کی اہمیت اور افادیت 

مقامی خریداری اور چھوٹے کاروبار کی اہمیت اور افادیت

کسی بھی ملک و قوم کی بنیادی عمارت اُس کی معاشیات اور کاروباری لین دین کی موثر فراہمی  پر استوار ہوتی ہے ۔ اور یہ عمارت مضبوط اور پختہ تب ہی ہو سکتی ہے جب ہم اپنی توجہ مقامی خریداری اور چھوٹے کاروبار کی حمایت کرنے پر مرکوز کریں۔

سب سے پہلے اس امر کو جاننا ضروری ہے کہ مقامی خریداری کیا ہے اور لوکل مارکیٹ کس طرح سے کام کرتی ہے؟

لوکل مارکیٹ سے ضروریاتِ زندگی کی اشیا خریدنا مقامی خریداری کہلاتا ہے۔ لوکل مارکیٹ اپنی وسعت کے لحاظ سے درج زیل محتلف شاخوں میں تقسیم کی جاتی ہے جس میں  کسی سڑک کنارے ریڑھی لگانے والے سے لے کر بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے والے لوگ شامل ہیں۔

گزشتہ کچھ سالوں میں جہاں کرونا کی وبا نے عام زندگی کے بہت سے پہلوں کومُتاثر کیا ہے وہی لوکل مارکیٹ کو بھی بہت سی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث ملکی معشیت بہت برے انداز سے متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو بے روز گاری اور مالی مُشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے.

حالیہ تحقیق سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےکہ پاکستان میں 2022 کے آخر تک بے روز گاری کی شرح 6.20 فیصد تک تجاوز کر جائے گی جو انتہائی تشویش کا باعث ہے اگر حکومتِ پاکستان نے بروقت اس مسلے پر توجہ نہ دی تو یہ شرح اس سے آگے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

اب ایک اور سوال یہاں جو جنم لیتا ہے وہ یہ ہے کہ بحثیت عام شہری ہم اس مسلے کو کیسے حل کر سکتے ہیں؟

معاشیات کے ماہرین کے مطابق اگر آپ ایک ڈالر آزاد کاروبار پر صرف کرتے ہیں تو اُس سے تین گُنا زیادہ رقم آپ کی ملکی معشیت کے پاس واپس آتی ہے جس سے مقامی کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواں ترقی اور بہتری دیکھنے کو ملتی ہے ۔

 اس کے علاوہ جب آپ مقامی طور پر خریداری کرتے ہیں تو نہ صرف آپ کی مقامی معیشت مضبوط ہوتی ہے بلکہ آپ مزید ملازمتیں پیدا کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔  یہ نوکریاں آپ کے دوستوں، خاندان یا پڑوسیوں کے پاس جا سکتی ہیں- وہ لوگ جو شاید ایک بڑے چین اسٹور پر بہت زیادہ مقابلے کا تجربہ کریں گے۔  یا، یہ نوکریاں آپ کو مل سکتی ہیں، صرف کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے سے۔

مقامی طور پر ملکیت والے کاروبار اکثر اپنی مصنوعات کے لیے زیادہ مقامی خریداری کرتے ہیں، جس میں کم نقل و حمل اور آؤٹ سورسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔  وہ عام طور پر کم زمین استعمال کرتے ہیں، رہائشیوں کے قریب جگہ تلاش کرتے ہیں تاکہ لوگ اُن تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں اوربھیڑ اور ٹریفک کی مُشکلات کا سامنا نہ کریں جس کی وجہ سے ماحول پر مثبت اثر ہوتا ہے 

ایک بات یقینی ہے کہ کاروباری افراد مقامی معشیت میں ایک نئی روح پھونک دیتے ہیں اس کے علاوہ، آپ کو مقامی خریداری کرنے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ مقامی کاروبار ایک ایسا کلچر تخلیق کرتے ہیں جو آسانی سے اس جگہ کے لیے ایک ٹریڈ مارک بن جائے اور آنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرے یعنی سیاحت کو متاثر کرے۔

جب مقامی کاروبار کو منتخب کرنے کی بات آتی ہے، تو کمیونٹی کی مدد کرنے کا مطلب ہے آپ کی بھی مدد کرنا۔  چاہے وہ اب معیشت کی مدد کر رہا ہو یا آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر دنیا کی تعمیر کر رہا ہو، چھوٹے کاروبار آپ کے لیے حاضر ہیں۔  لیکن پہلے، انہیں آپ کی طرف سے تھوڑی مدد کی ضرورت ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *