پشاور کے مزید 6 علاقے پی ڈی اے کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ
وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی صدارت میں منعقدہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اجلاس میں پشاور کے مزید 6 علاقوں کو اتھارٹی کے دائرہ کار میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ معاملہ حتمی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا جس کے بعد ان چھ علاقوں کے بارے بطور اتھارٹی ایریا باقاعدہ علامیہ جاری کیا جائے گا۔ ان مجوزہ علاقوں میں کوہاٹ روڈ، ناصر باغ روڈ،خیبر روڈ سے نادرن بائی پاس تک ورسک روڈ، باچا خان روڈ سے شروع ہونے والا چارسدہ روڈ اور کندھارا سٹی کے قیام کے لیے متعین جگہ شامل ہیں۔