اسلام آباد وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ بورڈ نے مارگلہ ٹریلز پر صفائی مہم چلانے کے لیے رضاکاروں کی مدد طلب کرلی
اسلام آباد وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ بورڈ نے ہر ہفتے اتوار کا دن مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع واکنگ ٹریلز کی صفائی کے لیے منسوب کرلیا جس کے لیے رضاکاروں کی مدد طلب کر لی گئی۔ بورڈ نے مارگلہ کی سیر کو آنے والے ٹریکرز کو بھی صفائی کا خاص خیال رکھنے کی درخواست کی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے متعارف کردہ نعرے” مائی ویسٹ مائی رسپانسلٹی” میں بھی ٹریلز پر ٹریکنگ کرنے والوں سے گزارش کی گئی کہ وہاں کسی بھی قسم کا کچرا پھیلانے سے گریز کریں