قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے 372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

راں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی (ایکنک) کے اجلاس میں میں 372 ارب روپے مالیت کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہسندھ میں سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کے لیے 86 ارب اور خیبر پختونخوا میں پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے 32 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، اعلامیے کے مطابق پورٹ قاسم تک تھرکول ریلوے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، پورٹ قاسم سے تھر کول تک 53 ارب 72 کروڑ کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی منصوبے کی 25 ارب مالیت منظور کیا گیا ہے۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں