پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں دوسری بار توسیع کردی گئی
پاکستان اور افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے میں دوسری بار توسیع کر دی گئی، دونوں ممالک کے مابین تجارتی معاہدے میں 6 ماہ توسیع پر دستخط کر دیئے گئے ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق معاہدے پر وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد اور افغان وزیر صنعت و تجارت نے دستخط کئے۔ معاہدے کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے بیک وقت کابل اور اسلام آباد میں ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ کا معاہدہ مسلسل توسیع پر چلنے لگا ہے۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ 11 فروری 2021ء کو ختم ہوگیا تھا،جس کے بعد پہلے معاہدے میں 3 ماہ توسیع کی تھی۔ جبکہ اب 6معاہدے میں6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے،