ڈاکٹر شمشاد اخترنے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی گورنر کے بعد اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی پہلی چیئر پرسن ہونے کا خطاب حاصل کرلیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں سال 19 اپریل ای جی ایم میں سات شیئرہولڈرز ڈائریکٹر اور تین آزاد ڈائریکٹر کی تقرری کے ساتھ نیا بورڈ تشکیل دیا گیا جن کی جانب سے اپنے 4 مئی کے اجلاس میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو نو تشکیل بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کرلیا گیا ہے۔
ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی پہلی خاتون چیئرپرسن ہیں،جنہیں اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔