سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ سعودی ریال کا رعایتی قرضہ منظور


وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے  وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کو ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ كامياب دورۂ سعودی عرب کے بارے میں  آگاہ کیا۔سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی ہے، سعودی ترقیاتی فنڈ يہ مالی معاونت 25 سال كى مدت كے ليے2 فیصد کی انتہائى سستی شرح سود پر فراہم کرے گی۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *