اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلی بار ذہنی معذور افراد کو بینک اکاونٹ کھولنے کی اجازت دے دی
قومی بینک نے یہ فیصلہ فریقوں سے مشاورت کے بعد وضع کیا جس کے تحت اب پاکستان میں پہلی بار ذہنی معذور افراد بھی بینک اکاونٹ کھولنے کے قابل ہوسکیں گے جس کا نام “ذہنی معذور فرد کا اکاونٹ” ہوگا۔اسٹیٹ بینک نے اس ضمن میں ملک بھر کے تمام بینکوں کو ہدایات بھی جاری کردیں ہیں جن کے تحت اکاونٹ کھولنے کا طریقہ کار ذہنی معذور شخص اور عدالت کی جانب سے مقرر کردہ بینک مینیجر کی نادرا کے ذریعے بائیو میٹرک توثیق اور ان کی قانونی شناختی دستاویزات پیش کرنے پر مشتمل ہوگا۔