سعودی عرب کی جانب سے ایشیا اور یورپ کے لئے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

Saudi Arabia decreased the oil prices for Asia and europe


سعودی عرب نے جون میں ایشیا کے لئے عرب لائٹ کروڈ گریڈ کی قیمت 4.40 ڈالر، یورپ کے لئے لائٹ کروڈ کی قیمت 4.60 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی۔ اتوار کو تیل پیدا کرنے والی کمپنی سعودی آرامکو کی طرف سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق جون میں امریکا میں فروخت ہونے والے عرب لائٹ بینچ مارک کی قیمت 5.65ڈالرفی بیرل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دستاویز کے مطابق شمال مغربی یورپ میں خریداروں کے لیے عرب لائٹ کی قیمت 4.60 ڈالر فی بیرل مقرر کی گئی۔ دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب نے مئی میں تمام خطوں کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس سے ایشیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *