پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب سبسڈی دینے کا فیصلہ
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 55 ارب 48 کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں یکم تا 15مئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے پر سبسڈی کی منظوری دی گئی، سبسڈی کی رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ای سی سی میں2 لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی، کھاد حکومتی بنیادوں یا مؤخر ادائیگیوں پر درآمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔