ریئل اسٹیٹ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
آرٹیفیشل انٹلیجنس ریئل اسٹیٹ کی صنعت کو بدل رہی ہےجس کی بدولت خریدار اور سرمایہ کار آج گھر بیٹھے مختلف جائیدادوں کو تلاش کر سکتے ہیں اور اس کا سہرا جدید ٹیکنالوجی سے چلنے والے پلیٹ فارمز کو جاتا ہے۔ ریئل اسٹیٹ میں کچھ رجحانات، جیسے کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس کا استعمال زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ جنہیں ہم کاروباری سرگرمیوں کے لیے مختلف انداز میں استعمال کرسکتے ہیں ۔کسی بھی ریئل اسٹیٹ کمپنی کی ویب سائٹ پر چیٹ بوٹس ایجنٹ کو ممکنہ کلائنٹس کو فوری جواب دے کر انھیں انکے انٹرسٹ کی پراپرٹی کے حوالے سے جاننے میں مدد فراہم کرتے ہیں وہیں لیڈز جینریشن کے زریعے پراپرٹی کی خرید و فروخت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ان سے رابطہ کریں میں بھی آرٹیفیشل انٹلیجنس کافی مددگار ثابت ہوئی ہے۔
ڈیٹا اینالیٹکس
ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد سے آنے والی لیڈز کی پیروی کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ جس سے ریئل اسٹیت کی فروخت میں عمل میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے اسی طرح کسی بھی رئیل اسٹیٹ کمپنی کے لیے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ سسٹم (CRM) کا ہونا ضروری ہے۔ اس ڈیٹا کی مدد آپ کو پوٹینشل کسمٹر کا پتہ چلتا ہے اور آپ اپنے کسٹمر یا کلائنٹ کو کسی دوسری کمپنی کے پاس جانے سے روک پاتے ہیں۔
ورچوئل ریئالٹی ریئل اسٹیٹ کی دنیا میں ایک زبردست انقلاب لے کر آیا ہے اب پراپرٹی خریدار کو اس کوئی بھی جگہ خریدنے کے لیے مختلف مقامات پر جا کر بذات خود وزٹ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ آپ انتخاب کرنے سے پہلے پراپرٹی کا ورچوئل ٹور کر سکتے ہیں۔ اس عمل کے دوران، ریئل اسٹیٹ ایجنٹ خریدار کو ورچوئل ٹور کی پیشکش کرتے ہیں۔یہ ورچوئل پراپرٹی ٹورز اس پراپرٹی کی ظاہری شکل اور احساس کی حقیقی نمائندگی کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ آف تھنگز
انٹرنیٹ آف تھنگز کی اصطلاع شاید آپ نے سنی ہوگی۔ معمولی سے معمولی اشیاء کا انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہونا اور اسمارٹ گیجٹس کا آپس میں ایک باہم ربط ہونا اس کے آسان معنی ہیں ۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیٹا کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا اِن ڈور نیویگیشن سسٹمز کا قیام، ورک پلیس آپٹیمائزیشن اور اسمارٹ بلڈنگ منیجمنٹ سسٹمز میں مدد ملتی ہے جس سے ہم روزانہ کی بنیاد پر بات چیت کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس ٹیکنالوجی کا حتمی مقصد لوگوں کے لیے زندگی کو مزید آسان اور پرلطف بنانا ہے۔
پراپٹیک/ پراپرٹی ٹیک
پراپٹیک کا لفظ آجکل ہر ایک کی زبان پر ہے جس کا مطلب وہ ٹیکنالوجی ہے جس کا استعمال ریئل اسٹیٹ کی صنعت منیں کیا جاتا ہے۔پراپٹیک یا پراپرٹی ٹیکنالوجی، وہ جدید ٹولز ہیں جو رئیل اسٹیٹ کے ماہرین پراپرٹی کو خریدنے، بیچنے، تحقیق کرنے، مارکیٹ کرنے اور اسحوالے سے جمع شدہ معلومات کو مھفوظ رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ جنہیں بعض اوقات رئیل اسٹیٹ ٹیک، ریٹیک، یا ریئل ٹیک کہا جاتا ہے
ریئل اسٹیٹ انڈسٹری میں ہائی ٹیک ڈیوائسز کا استعمال
ٹیکنالوجی نے ریئل اسٹیٹ کی دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ ان میں ایک اہم ڈیوائس ڈرون کا استعمال بھی ہے جس سے گھروں، دکانوں اور یہاں تک کہ پلاٹوں کی وڈیو بھی ڈورن کے زریعے کلائنٹس کو دکھائی جا سکتی ہیں۔ یہ چند فوائد ہیں جو ڈرونز رئیل اسٹیٹ بروکرز اور گھر کے خریداروں اور بیچنے والوں کو فراہم کرتے ہیں
فضائی فوٹو گرافی
بڑی جائیدادوں کا ایک بہتر نظارہ
فہرستوں میں اضافی دلچسپی
ایک طرف جہاں دنیا کے تقریبا سبھی لوگ جدید ٹیکنالوجی سے آشنا ہو چکے ہیں وہیں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں بھی ٹیک نے کئی سہولیات فراہم کی ہیں جن کا زکر اوپر بلاگ میں کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھی اس صنعت میں ٹیکنالوجی کے انضمام سے کئی انداز میں اثر پڑھ رہا ہے جو یقینا” فائدے کا سبب بنا ہے