اے ایچ سٹی کے ترقیاتی کام میں ایک اہم پیش رفت 2 ٹیوب ویل نصب ، 2100 سےزائد پودوں کی شجر کاری مکمل۔

plantation drive in ah city di khan - ahgroup-pk

اے ایچ سٹی کے ترقیاتی کام میں ایک اہم پیش رفت 2 ٹیوب ویل نصب ، 2100 سےزائد پودوں کی شجر کاری مکمل۔

اے ایچ گروپ کا ڈی آئی خان میں بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ ایک اہم منصوبہ اے ایچ سٹی ۔جس کا مقصد علاقے کے لوگوں کو بہترین طرزِ زندگی فراہم کرنا ہے۔یہ منصوبہ علاقے کے لوگوں کی ضروریات کے عین مطابق تعمیر کیا جارہا ہے۔

ان ضروریات میں سب سے اہم پینے کے صاف پانی کی عدم موجودگی ہے۔ اے ایچ سٹی میں میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 2 ٹیوب ویل نصب کیے جاچکے ہیں۔ ایک ابھی فعال ہےاور دوسرے پر ابھی کام جاری ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں مزید 10 ٹیوب ویل نصب کیے جائیں گے۔ ہرٹیوب ویل پر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا۔

پانی کا لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جا چکا ہے جس کی رپورٹس کے مطابق پانی نہ صرف صاف بلکہ میٹھا اور صحت بخش بھی ہے جو ڈی آئی خان کے رہائشیوں کے لیے ایک بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔

مزید برآں، ماحول کو سرسبزو شاداب بنانے کے لیے اے ایچ سٹی میں 2100 سےزائد پودوں کی شجر کاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

: جن میں

گرین بیلٹ پر تقریباً 100 پودے لگائے گئے ہیں۔

بیس کنال پر محیط باغ کی گرین بیلٹ کے ساتھ تقریباً 500 مختلف پھلوں کے پودے لگائے گئے ہیں۔

مین بلیوارڈ روڈ کے دونوں اطراف اور درمیان کی گرین بیلٹس میں (600) سے زائد کی شجرکاری کی گئی ہے۔

فیملی پارک میں 400 سے زیادہ اور گرین ڈیزرٹ فارمز میں تقریباً 500 پودے لگائے گئے ہیں اور مزید پودے لگانے کا کام ابھی جاری ہے۔

اے ایچ سٹی میں کئ گئی شجرکاری ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی کو دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

اے ایچ سٹی کی مزید ترقیاتی کام کی پیش رفت جاننے کے لیے ہمارے ساتھ جُڑے رہیں۔

AH BLOG مزید معلومات کے لیےملاحظہ کریں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *