حکومت پنجاب نے اگلے مالی سال میں 5 نیشنل پارک بنانے کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبے بھر میں 5 نئے نیشنل پارک بنانے کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ میں 78۔978 ملین روپے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ پانچوں نیشنل پارک وزیراعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت تعمیر کیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق ان پارکوں کی تعمیر کو بھی محکمہ کی جانب سے جاری دیگر منصوبوں کے ساتھ بجٹ میں شامل کیا جائے گا، جبکہ یہ نیشنل پارک پبی، کھیری مراٹ،لال سوہانڑا، سلسلہ کوہ نمک اور چینجی میں بنائے جائیں گے جن کی تعمیر 2024 تک مکمل کی جائے گی
پراپرٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ