پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں 64 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ ببیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد بڑھی ہے۔
مالی سال 2024ء میں جولائی تا نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کم ہو کر 1.16 ارب ڈالر رہ گیا، سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال نومبر میں ملک میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ملکی نجی شعبے میں 15 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور سرکاری شعبے سے 30لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں۔نومبر میں براہ راست سرمایہ کاری 13 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہی جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہی۔نومبر کے اعداد شامل کرکے پانچ مہینوں میں 69 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔ جولائی سے نومبر تک ملکی نجی شعبے میں 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔اسکے علاوہ 3.36ارب ڈالر پر پاکستان کی برآمدات 12 فیصد تک بڑھیں جب کہ نومبر میں 2.25 ارب ڈالر کی ترسیلات میں 4 فیصد تک اضافہ ہوا۔
AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں