میرا پاکستان، میرا گھر سکیم کے تحت بینکوں کومجموعی طورپر 154 ارب کی درخواستیں موصول
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق سستے مکانات کےلیے بینک قرضے جاری ہونے کی رفتار بڑھ گئی ہے۔ ایس پی بی کے مطابق بینکوں کومجموعی طورپر 154 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں،جبکہ 31اگست تک بینکوں کی جانب سے 59 ارب روپے سے زائد کے قرضے منظور کیے جا چکے ہیں، جس میں سے 31 اگست تک 11.5 ارب روپے قرض جاری ہوچکے ہیں۔ ایس بی پی نے کہا ہے کہ بینکوں نے حاصل ہونے والی قرض درخواستوں میں سے38 فیصد رقم کی منظوری دی اورمنظورشدہ رقم کا19فیصد جاری کر دیا گیا ہے۔