وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں1 لاکھ روپے تک کمی کی خوش خبری سنادی
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اورصنعت و پیداوارخسرو بختیار نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں 1لاکھ روپے تک کی کمی آئے گی۔ پچھلےسال چاربڑی فصلوں گندم، چاول، گنا اورمکئی کی ریکارڈ فصل ہوئی ہے اور روز مرہ کی چیزوں میں استحکام نظرآرہاہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے میڈیا کو بتایا کہ آٹوانڈسٹری میں 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنانے کی استعدادہے، پچھلےسال ایک لاکھ 64ہزارگاڑیاں بنائی گئیں اور اگلے سال کم ازکم 3 لاکھ گاڑیوں کی پروڈکشن پرپہنچیں گے۔