سندھ حکومت نے صرف 15 دنوں میں جانشینی سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا۔

جانشینی سرٹیفیکٹ کا اجراہ 15 دنوں میں کرنے کے لیے کراچی کے نادرہ میگا سینٹر میں ون ونڈو آپریشن کا افتتاح کردیا گیا۔ تقریب کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں 30 فیصد کیسز جانشینی اور جائیدادکے مسائل سے متعلق ہوتے ہیں جن کے باعث دیگر اہم کیس بھی طوالت کا شکار ہو جاتے ہیں تاہم ون ونڈو آپریشن کے زریعے عدالتوں کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے بتایا کہ 22 جون سے یہ سہولت نادرہ میگا سینٹر ڈی ایچ اے میں شروع کی جاچکی ہے تاہم 25 جون سے پورے سندھ میں یہ سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کے تحت حق دار کو صرف 15 دنوں میں جانشینی سرٹیفیکٹ حاصل ہو سکے گا

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *