مال آف ہنگو: شہر ہنگو کا سنہرا مستقبل

خیبر پختونخوا کا شہر ہنگو جہاں آج بھی پشتون روایات اپنی آب و تاب کے ساتھ زندہ ہیں۔ روایتی موسیقی، روایتی فن تعمیر اورروایتی بازار ہنگو شہر کا خاصہ ہیں تقریبا ساڑھے پانچ لاکھ آبادی پر مشتمل ضلع ہنگو خوبصورت مناظر ،معدنی دولت اور جنگلات سے مالامال ہے۔ لیکن پھر بھی یہ ضلع آج بھی ترقی پذیر اضلاع کی لسٹ میں شامل نہیں ہو سکا۔ایک طرف جہاں ملک بھر میں بازار سمٹ کر پلازوں اور مال کی شکل میں ڈھل رہے ہیں ٓوہیں ہنگو میں اب بھی لوگ گلی گلی گھوم کر اپنی ضروریات کی چیزوں کی خریداری کرتے ہیں جبکہ عورتوں کے لیے یہاں صرف ایک خاص بازار مختص ہے جہاں وہ خریداری کے لیے جاسکتی ہیں۔ ہنگوکے عوام کی اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اے ایچ گروپ نے یہاں “مال آف ہنگو” بنانے کا فیصلہ کیا جس میں ضروریات زندگی کی ہر اشیاء انھیں ایک ہی چھت تلے میسر آئے گی، یہ مال خواتین کو شاپنگ کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔ہنگو میں ریئل اسٹیٹ ایک ایسی صنعت ہے جسے ہمیشہ سے ہی نظر انداز کیاجاتا رہا ہے، کچھ عرصہ قبل لوگوں نے یہاں نئے پلازے بنانے کا ارادہ کیا جہاں کاروباری افراد نے اپنے سرمایہ لگا کر نئے کاروبار کا آغاز کیا مگر یہ پلازے بھی جدید سہولیات سے آراستہ نہ کیے جا سکے۔ جبکہ اے ایچ گروپ کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے مال آف ہنگو کو نہ صرف نئے دور کے تمیراتی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے بلکہ یہ مال عوام کے لیے تفریح کا زریعہ بھی ہوگا۔ چھ کنال پر مشتمل یہ مال یقینا” ہنگو میں جدید آرکیٹیکچر کا شاہکار ہوگا۔ چلیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ مال آف ہنگو میں آخر کتنے فلورز ہیں اور یہاں آپکو کیا کیا سہولیات فراہم کی جایئں گی؟


ا۔ 2 بیسمنٹ پارکنگ

تنگ سڑکوں اور ٹریفک کے سبب خریداروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ پارکنگ کے مسائل سے صارفین سے بچانے اور انھیں شاپنگ کے لیے ایک پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے 2 بیسمنٹ پارکنگ بنائی گئی ہے۔

ب۔ شاندار مارکی

آپکی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے مال آف ہنگو کے لوئر گراونڈ میں شاندار مارکی بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں آپ اپنے شادی بیاہ اور دیگر فنکشن ارینج کرواسکتے ہیں۔ اس خوبصورت مارکی میں آُپکے لیے ایسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کی موجودگی آپکی مسرتوں میں اضافے کا سبب بنے گی۔

ج۔ لوکل اور انٹرنینشنل برانڈز کا مرکز

 مال آف ہنگو میں پہلے چار فلور نہ صرف ملک کے تمام جانے مانے برانڈز کے لیے مختص کیے گئےہیں بلکہ عام لوگوں کو بھی یہاں بوتیک، سالون، شو سٹور نیز فیشن سے متعلق ہر طرح کا کاروبار کرنے کا موقع دیا جایے گا۔ مال آف ہنگو کے ان چاروں فلور ز میں ہے ریٹیل دکانیں تعمیر کی گئی ہیں جہاں آپکو ضروریات زندگی کی تمام اشیاء مثلا”الیٹرنکس کارنر، جہاں آپ کو گھریلو اپلائنسز، موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر الیکٹرانکس کا سامان  جبکہ گولڈ سوک میں اصلی سونے کی خرید و فروخت کے ساتھ آپ کو مصنوعی جیولری ملے گی۔

د۔ بہترین تفریح گاہ


مال آف ہنگو خاص طور پر فیملیز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے  اور اس کا مقصد ہنگو، ٹل، سدہ، کوہاٹ وغیرہ میں رہائش پذیز خاندانوں کو اچھی شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع  فراہم کرنا بھی ہے۔ اگر بات کی جائے  پانچویں فلور کی تو وہاں بچوں کے لیے پلے ایریا بھی تعمیر کیا گیا ہے، جہاں خواتین اپنے بچوں کو چھوڑ کر اطمینان سے پورے مال میں خریداری کر پائیں گی ۔ اس فلورکی خاصیت صرف یہی نہیں بلکہ یہاں بنایا جانے فیملی فوڈ کورٹ ہنگو کی عوام کے لیے ہوگا تفریضح کا نیا مرکز ۔۔۔اس زبردست فوڈ کورٹ میں فیملیز کو بڑے پرسکون اور اچھے ماحول میں مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کاموقع ملے گا۔اس کے علاوہ مال آف ہنگو میں پارک بھی ہوگا جس سے وہاں آنے والے سبھی  بچے ،جوان  اور بوڑھے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ہ۔ سروس فلور

مال آف ہنگو صوبے میں بھر میں بننے والا وہ پہلا مال ہے جہاں ایک الگ سے سروس فلور بنایا گیا ہے ۔ س فلور کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں مال بھر کو ٹیکنیکل اور مکینیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔

و۔3 ٹاورز

چلیئے آگے بڑتے ہیں اور بات کرتے ہیں 7ویں سے گیارویں فلورز کی جو تین ٹاور ز پر مشتمل ہیں۔

ٹاور “اے

ٹاور “اے” ہنگو کے بہترین لگژری ہوٹلزکے لیے مختص ہوگا جہاں آپ کا قیام آپکے وزٹ کو مزید یادگار بنانے میں مدد دے گا

ٹاور “بی

ٹاور”بی” میں آپکو ملیں گے پر آسائش اپارٹمنٹس جن میں ایک آرامدہ اور خوبصورت زندگی آپکا انتظار کررہی ہوگی۔

ٹاور “سی

ٹاور” سی” میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ماڈرن دفاتر  تعمیر کیے جا رہے ہیں۔جن میں سٹاف روم، چیئرمین آفس، کانفرنس روم ، میٹنگ روم اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں ہیں تاکہ آپکا کاروبار ترقی کی منازل تیزی سے طے کر پائے ۔

ز۔ روف ٹاپ ریسٹورنٹ

مال آف ہنگوکی آٹھویں منزل میں روف ٹاپ ریسٹورنٹس میں آپکو ہنگو کی خوبصورت اور دلکش نظاروں کے ساتھ ساتھ مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی مل سکے گا۔

ح۔24/7 پاور بیک اپ

مال آف ہنگو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے پاور بیک اپ کے ساتھ ساتھ سولر پینلز بھی انسٹال ہیں اسکے علاوہ جن سے ماحولیاتی آلودگی  سے بھی بچا جا سکےگا۔

مال آف ہنگو میں سرمایہ کاری: ایک بہترین موقع

ہنگو میں اب تک سرمایہ کاری کی مد میں عوام نے کئی دھوکے کھائے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ یہاں پیسے انویسٹ کر نےسے ڈرتےتھے مگر اے ایچ گروپ کے میگا پراجیکٹ مال آف ہنگو میں اب نہ صرف ہنگو بلکہ پورے ملک سےسرمایہ کاری ہو رہی ہے یہی نہیں بلکہ انویسٹرز اس مال کو سرمایہ کاری کا سنہرا موقع قرار دے رہے ہیں۔ مال آف ہنگو کے فلور پلانز سے تو ہم نے آپکو آگاہ کردیا چلیئے اب بات کرتے ہیں ہنگو کے اس سب سے جدید مال میں سرمایہ کار کے حوالے سے۔۔۔

ا۔ مال آف ہنگو تحصیل میونسپل اتھارٹی سے منظور شدہ پراجیکٹ ہے جہاں آپکا سرمایہ نہ صرف محفوظ رہے گا بلکہ کل کو آپکے لیے نہایت ہی منافع بخش بھی ثابت ہوگا۔

ب۔ صرف 3 سالہ آسان اقساط کے ہمراہ آپکو مال آف ہنگو میں مکمل طور پر ملکیتی حقوق فراہم کیے جائیں گے

ج۔ مال آف ہنگو نے بائی بیک پالیسی بھی متعارف کوائی گئی ہے جس کے تحت ایک سال کے عرصے کی سرمایہ کاری کے بعد آپکو 100 فیصد منی بیک گارنٹی بھی ملے گی۔

 د۔ مال آف ہنگو اپنی بہترین لوکیشن کے سبب آپکے کاروبار کی ترقی میں بھی ایک زبردست کردار ادا کرے گا۔ 

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ مال آف ہنگو صرف ضلع ہنگو کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرے گا بلکہ اس سے کوہاٹ ڈویژن کی تاریخ میں سرمایہ کاری کا سنگ بنیاد قرار دیا جائے گا۔ ضلع کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، ٹل، سدہ اور پاڑہ چنارجواب تک صوبے کے پسماندہ علاقے سمجھے جاتے تھے، اے ایچ گروپ کے اس میگا پراجیکٹ کے بدولت سرمایہ کاری کا نیا مرکز بنیں گے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *