خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مختص فنڈ میں شجرکاری وباغبانی کا حصہ رکھنے کا فیصلہ


خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مستقبل کے تمام ترقیاتی منصوبوں کا مخصوص حصہ شجرکاری کے مقاصد کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مستقبل کے تمام ترقیاتی منصوبے کی کل لاگت کا 1 اور 0.5 فیصد کے حساب سے فنڈز باغبانی و شجرکاری کے کاموں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ  عملدرآمد کرنے والی ایجنسی کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پراجیکٹ کے آغاز میں ہی فنڈز مختص کرنے ہوں گے اور حکومت کے اس اقدام کا مقصد شہروں کو سر سبز و خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ گلوبل وارمنگ کے اثرات کو کم کرنا بھی ہے۔

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *