اپنے مکان کو جدید انداز میں ڈھالیے

گھروں کو ڈیکوریٹ کرنا تو سبھی کو آتا ہے لیکن آج کل ہم جس دور میں رہ رہے ہیں وہ ماڈرن سپیش اور آرکیٹیکچر کا دور ہے۔ ایسے میں اگر آپ روایتی انداز میں اپنے گھر کوسجانے کی کوشش کریں گے تو آپ کبھی بھی  اپنے گھر کوجدید انداز میں نہیں ڈھال پائیں گے۔ پاکستان میں ہر کوئی مہنگے انٹیریئر ڈیزائنر بھی افورڈ نہیں کرسکتا لیکن ان کی جانب سے گھروں کو جدید اور کشادہ لک دینے کے لیے جو مشورے اب تک دیے جا چکے ہیں ان کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ بھی محدود وسائل میں بھی اپنے گھروں کو خوبصورت دنگ دے سکتے ہیں بس آپکے پاس گھر کو سجانے کے لیے نظر کا ہونا ضروری ہے ۔ اس تحریر میں  ہم چند آئیڈیاز ڈسکس کررہے ہیں جن ہر عمل پیرا ہو کر آپ اپنے گھر کی آرائش اس انداز میں کر سکتے ہیں کہ وہ روشن اور کھلا بھی دکھے اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ بھی ۔

ا۔ پینٹ

پینٹ آپکے گھر کو روشن اور کشادہ دکھانے میں بڑا ہی اہم کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ پینٹ کا رنگ آُپکے موڈ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں اور آپکے گھر میں “بیک ڈراپ” کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔  پینٹ کا رنگ بولڈ ہو یا ہلکا یہ آپ کی پسند پر منحصر ہے ۔ لیکن ان بولڈ اور نفیس رنگوں کے امتزاج سے آپ اپنے گھر کو ایک جدید انداز میں ڈھال ضرور سکتے ہیں۔  جیسے کہ بچوں کے کمرے کو شوخ رنگوں سے سجا کر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جا سکتا ہے جبکہ ڈرائنگ روم یا لونگ روم میں ہلکہ اور نفیس رنگ تاذگی کا احساس دلاتے ہیں۔  پینٹ کرتے ہوئے ہر کمرے کی تھیمز ضرور سیٹ کرلیں تاکہ باقی ڈیکوریشن میں آسانی ہو۔

ب۔ پردے

انٹیریئر ڈیزائنر ہمیشہ سے پردوں کو گھر کے ڈیکور میں انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے آئے ہیں ۔ پردے گھروں کو نہ صرف جمالیاتی رنگ بخشتے ہیں بلکہ ان کی تزئین و آرائش میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ آج کل مارکیٹ میں ہر رنگ اور ڈیزائن کے  تیار پردے دستیاب ہیں جو با آسانی خرید کر استعمال میں لائے جا سکتے ہیں ۔ کمرے کے سائز ، نوعیت اور اور استعمال کے مطابق کھڑکیوں کے لیے پردوں کا انتخاب کرنے سے پہلے منصوبہ بندی لازمی کرنی چایئے کہ آُپ کو کھڑکی کے لیے شٹر کی ضرورت ہے  فولڈنگ یا پھرسلائڈنگ کی ۔

ج۔  جدید فرنیچر

اپنے گھر کوسجاتے وقت فرنیچر پر نظر ضرور ڈال لیں اگر آُپ گھر کو ماڈرن لک دینا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک پرانے اور روایتی فرنیچر کو ہی استعمال میں رکھے ہوئے ہیں تو دیگر لوازمات کی تبدیلی سے کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئیں گے ۔ آجکل ہلکا اور نفیس فرنیچر ان ہے۔ کمپیکٹ وزن میں ہلکا اور ڈیزائن میں غیر پیچیدہ اور فولڈنگ والا فرنیچر مارکیٹ میں باآسانی کم ریٹ میں مل جاتا ہے جسے گھر میں سجا کر آپ گھر کو جدید اور خوبصورت بنا سکتے ہیں۔

د۔ لائٹنگ

گھروں کو وسیع، کشادہ اور خوبصورت دکھانے میں لائٹنگ کا کردار سب سے اہم ہے۔ آپ اچھا پینٹ کرلیں یا گھر میں مہنگے سے مہنگا فرنیچر سجا لیں لیکن اگر لائٹنگ ٹھیک نہیں کی گئی تو سب کچھ پھیکا اور بورنگ ہی دکھائی دے گا۔ خوبصورت فانوس اور اچھے ڈیزائنگ والی لیمپس آپکے گھر کی سجاوٹ کو بہترین انداز میں نمایاں کرنتے ہیں۔

ہ۔ کارپٹ کی بجائے ہارڈووڈ

ہارڈووڈ یا پھر وائٹ فلورنگ بھی گھر کے کشادہ دکھنے میں کافی مددگار ثابت ہوتی ہے ۔ گزشتہ دھائی تک کارپٹ یا قالین زمین پر بچھانے کا رواج عام تھا لیکن اب زمین کے ایک مخصوص حصے پر رگ بچھا کر بقیہ حصے کو خالی چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے بھی کافی حد تک گھر صاف ستھرا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔  کارپٹ یا قالین گرمی کے موسم میں بھی حدت کا تاثردیتے ہیں ۔

و۔ دیواروں کی سجاوٹ

گھر کی دیواروں پر سجاوٹ بھی آپ کے اعلیٰ زوق کی عکاس ہوتی ہے ۔ اگر کمرے میں پینٹ ، پردے اچھا فرنیچر سبھی کچھ ہو لیکن دیواریں خالی رہ جائیں تو کمی کا احساس ہوتا ہے اسلیے اپنی دیواروں کو اپنے بجٹ کے حساب سے بہترین انداز میں سجانے کی کوشش کریں

ز۔ ڈی کلٹرنگ

ایک فارمولہ کے تحت بتایا جاتا ہے کہ اگر آُپ اپنے گھر میں سے فالتو اشیاء کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ساری چیزیں ایک بار باہر نکال لیں ۔ اس طرح آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کیا چیز ضروری ہے اور کیا نہیں  جس سے آپ کی کافی سپیس خالی ہوجایے گی اور کشادگی کا احساس بھی دے گی۔

پراپرٹی کے حوالے سے مزید  تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *