کرونا ویکسین: 40 سے 49 سال کی عم کے افراد کی ویکیسن کا عمل شروع
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ویکسینیشن کا عمل مربوط حکمت عملی کے ساتھ شروع کیا اور آج سے 40سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع ہو رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ کہنا بے بنیاد ہے کہ حکومت ویکسین عطیات کی مد میں لے رہی ہے۔ ہم 3کروڑ ویکسینز کے معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ اس سال کے آخر تک 7کروڑ افراد کی ویکسینیشن کی کر دی جائے گی۔
پراپرٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں اے ایچ بلاگ