اے ایچ سٹی ڈی آئی خان میں مسجدِ عائشہ کا شاندار افتتاح

Grand opening of Masjid Ayesha in AH City DI Khan - ahgroup-pk

ٹیکنالوجی اورترقی  کے اس دورمیں بھی پاکستان میں   ایسے کئی علاقے  ہیں جوروزمرہ زندگی کی  بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع  ڈیرہ اسماعیل خان بھی ان علاقوں میں سے ایک ہے جو سہولیات کی عدم موجودگی کا شکار ہے۔ 

ڈی آئی خان دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر تین صوبوں پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ہے۔ بہترین لوکیشن پر آباد  اس شہر میں اقتصادی ، کاروباری ترقی اور  منافع بخش سرمایہ کاری کی بے پناہ  صلاحیت موجود ہے۔ زراعت کے وسائل کے ساتھ ساتھ معدنیات کے بڑے ذخائربھی موجود ہیں۔جن میں تیل، قدرتی گیس، اور کوئلہ شامل ہے۔ ڈی آئی خان کھجوروں ، گندم اورگنے کی پیداور کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اتنی صلاحیت ہونے کے باوجود بھی ڈیرہ اسماعیل خان ترقی کی دوڑ میں پاکستان کے باقی شہروں سے بہت پیچھے ہے۔

اے ایچ گروپ آف کمپنیز نے اس شہر کی قسمت بدلنے کا ذمہ اپنے سر لیا اورایک ایسا پراجیکٹ متعارف کروایا جس کا مقصد ڈی آئی خان کے  لوگوں کو  بہترین  طرزِزندگی  فراہم کرنا ہے۔ ایسی زندگی جسے گزارنے کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے ۔اے ایچ سٹی  ڈی آئی خان میں بننے  والی اپنے طرز کی  پہلی گیٹڈ کمیونٹی ہے۔  یہ پراجیکٹ یارک گرڈ اسٹیشن کے بلمقابل زیرِتعمیر ہے۔

AH city D.I.Khan - ahgroup-pk

سی پیک روٹ سے منسلک پراجیکٹ کی بہترین لوکیشن اسکی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ اے ایچ سٹی میں سکول ،کالج، ہسپتال، مسجد، تفریحی مقامات،کشادہ سڑکیں ، کرکٹ اکیڈمی، کمیونٹی کلب اور بھی بہت سے پرآسائش سہولیات ہیں جو ڈی آئی خان کے لوگوں کو بین الاقوامی طرزِکی رہائش مہیا کررہی ہے۔ سٹی میں تعمیراتی کام تیزی سے جارہی ہے اور حال ہی میں مسجد عائشہ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

AH City - ahgroup-pk

مسجد عائشہ  کی افتتاحی  تقریب

اے ایچ سٹی میں مسجد عائشہ کا افتتاح ایک شاندار تقریب میں ہوا۔ جس کےمہمانِ خصوصی چیئرمین قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب تھے۔ ان کے علاوہ تقریب میں دیگر معززاورنامور شخصیات بھی موجود تھیں جن میں سابق سینیٹر صالح شاہ ، سابق ایم این اے مولانا جمال الدین اور بہت سے معزز قبائلی مشران شامل تھے۔  اے ایچ گروپ آف کمپنیز کی  سینئرمینجمنٹ، چیئرمین یاسرعلی محسود، سی ای او حسیب خٹک ،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ آپریشنز ہارون الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹراے ایچ سٹی عامرعلی محسود صاحب نےمہمانِ گرامی کا استقبال کیا۔

DI Khan - AH Group of Companies - ahgroup-pk

 25 کنال  پر محیط  مسجد عائشہ کا افتتاح  قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب  نے کیا۔  اس وسیع وعریض مسجد میں بیک وقت 2 ہزارنمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مسجد کا ا حاطہ41343  مربع فٹ پرپھیلا  ہوا ہے۔ ۔مرکزی  ہال کی اونچائی 50 فٹ جبکہ  بلند اور خوبصورت میناروں کی اونچائی 125 فٹ ہے. مسجد میں وضو کے لیے  3246  مربع فٹ کی جگہ مختص کی گئی ہے۔نمازیوں کی  آسانی  کے لیے وسیع کارپارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے جس میں بیک وقت 120 گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں۔

چیئرمین اے ایچ گروپ آف کمپنیز یاسر علی محسود صاحب نے  تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اے ایچ گروپ آف کمپنیز کے مشن کو  واضح کیا اور کہا کہ اے ایچ سٹی  کا مقصد نہ صرف لوگوں کو تمام جدید سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا بھی ہے۔

حاضرین محفل نے اے ایچ گروپ کی کوششوں کوخوب سراہا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی  قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نےاے ایچ  گروپ آف کمپنیز کی کاوشوں کو سراہتے  ہوئے کہا کہ  یہ رہائشی منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو جدید طرز زندگی کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔  قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار  کیا اور مستقبل میں کمپنی کے ساتھ  بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔

AH BLOG مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کریں

You may also like...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *