ڈرائی پورٹ پر ایکسپورٹس معاملات میں کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم، نیا نظام متعارف
حکومت نے ایکسپورٹرز کو معاشی فائدہ پہنچانے کے لیے کوریا اور جاپان کی طرز پر ڈرائی پورٹ پر کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم کرنے والا نیا نظام متعارف کروادیا جس کے تحت درآمد کنندگان کے سامان کی آسان کلیئرنس کے لیے محکمہ کسٹم ڈائریکٹر ریفارمز حکام کی جانب سے آٹو میٹ کپمیوٹرائزڈ سسٹم ملک بھر میں نافذ کیا جارہا ہے اس حوالے سے ریفرنس نمبر 215/2169 بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس ریفرینس کے تحت پرنسپل آپریزر اور آپریزر کے’ ماڈل جی ڈی‘ ،’انٹری‘ گڈز ڈیکلریشن کو چیک کرنے کے اختیارات ختم کردئیے گئے ہیں۔