جنگلات کی بحالی حکومت خود کرے گی رکھوالی
پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر اورگنائزیشن (ایف اے او) کے باہمی تعاون سے ملک بھر میں جنگلات کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد متفقہ لاحہ عمل تیار کرنا ہے جس کے ذریعے ملک میں پائیدار بنیادوں پر جنگلات اور ارضیات کی بحالی ممکن ہو سکے گی پاکستان فاسٹ انسٹیٹیوٹ میں مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ایف اے او کے علاوہ دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے مندوبین نے شرکت کی اور اپنی تجاویز اور خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ محمد اکبر خان نے کہا کہ ہم اس عمل کو یقینی بنائیں گے اور اور تمام مشاہدات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ایکشن پلان پر کام کیا جائے گا